وفاق نے خیبرپختونخوا کو 160 ارب روپے کا پیکج دے دیا، فیصل کریم کنڈی

image

پشاور: (نیوز ڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو صوبے کے لیے پیکج سے متعلق جو سفارشات بھیجی گئی تھیں، ان پر چیئرمین اور جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف کے دستخط بھی موجود تھے۔ ان کے مطابق صوبے کا مقدمہ وفاق کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ اس کے حل کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر بات چیت ہوچکی ہے اور اسے جلد شروع کیا جائے گا، تاہم حکومت کے منصوبے میں پہلے دہشت گردی کی روک تھام اور پھر ترقیاتی کام شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ وہ پشاور میں انڈر پاس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے آئے تھے اور کوشش ہے کہ یہ منصوبہ دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے۔ ان کے مطابق انڈر پاس کی تعمیر سے رنگ روڈ پر ٹریفک کے مسائل میں بہتری آئے گی۔ یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کی دیگر سڑکوں اور ناردرن بائی پاس کے کام کی رفتار بھی تیز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تجاوزات کے خلاف کارروائی سے متعلق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کا فارم ہاؤس بھی تجاوزات پر قائم ہے تو انتظامیہ اسے گرانے کی اجازت رکھتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تجاوزات خود ہٹا دیں۔ گورنر نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔


#NationalNews
#6thNov2026
#FaisalKarimKundi
 #KhyberPakhtunkhwa
 #FederalPackage #PeshawarDevelopme
nt
 #ChashmaLiftCanal
 #Pakistan
#TVN
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork