صدر ٹرمپ کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال
دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر کے دیوانِ امیری سے جاری بیان کے مطابق امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں جاری بحران کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی بحران کے مستقل اور جامع حل کے لیے قطر کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے خطے میں مزید کشیدگی سے گریز کرنے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور توانائی کی سپلائی کے تحفظ کو بھی علاقائی و عالمی استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔
قطر کی جانب سے سفارتی کوششوں پر زور ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات عالمی تجارت، بحری راستوں اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
InternationalNews
#06thNov2026
#Qatar
#DonaldTrump #SheikhTamim #USQatarRelations #MiddleEast #RegionalTensions #QatarMediation #Diplomacy #EnergySecurity #FreedomOfNavigation
#GlobalPolitics
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork