پینٹاگون کا ایران کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کرنے کا حکم

image

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی فوج نے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے فوجی آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرنا شروع کر دی ہیں۔ امریکی خبر رساں ویب سائٹ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ پینٹاگون نے فوج کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی وسائل اور عسکری سازوسامان بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم فوج ممکنہ آپریشن کے لیے تیاری مکمل کر رہی ہے۔ اگر کارروائیاں دوبارہ شروع ہوئیں تو ان میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے شامل ہو سکتے ہیں، جن کے ممکنہ اہداف میں ایران کی جوہری تنصیبات، توانائی کے مراکز اور اہم بنیادی ڈھانچہ شامل ہو سکتا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کی شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کی یہ تیاریاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور سفارتی رابطوں کے ذریعے تنازع کے حل کی کوششیں بھی جاری ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ تاہم فی الحال امریکی قیادت کی جانب سے کسی نئے فوجی آپریشن کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

#InternationalNews
#6thNov2026
#Pentagon
#USA
#Iran
#MiddleEast
#Trump
#MilitaryOperation
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork