ایران جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی امداد کی بندش اور ایپسٹین فائلیں منظرِ عام پر لانے کا امریکی رکنِ کانگریس کا مطالبہ

image

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) رو کھنہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان کے جواب میں اپنے مطالبات پیش کیے۔ وینس نے کہا تھا کہ ایران جنگ اور جیفری ایپسٹین معاملے سے جڑی بدعنوانی ری پبلکن پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجوہات میں شامل ہیں۔ رو کھنہ نے کہا کہ کانگریس ایسی قرارداد کی حمایت کرے جس کے ذریعے ایران میں کسی بھی امریکی فوجی کارروائی کے لیے فنڈنگ روکی جاسکے۔

رو کھنہ کا دوسرا مطالبہ اسرائیل کے لیے تمام امریکی امداد ختم کرنے سے متعلق قرارداد کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے اس کی تشبیہ ویتنام جنگ کے اختتام سے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو اس حوالے سے واضح اقدامات کرنے چاہییں۔

ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس نے انتظامیہ سے ایپسٹین 2.0 ایکٹ کی حمایت کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت ریاستی اٹارنی جنرلز کو ایسے افراد کے خلاف مقدمات چلانے کا اختیار مل سکے گا جن پر کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔


#InternationalNews
#5thNov2026
#RoKhanna
 #DonaldTrump
 #IranWar 
#USPolitics
 #JeffreyEpstein
 #IsraelAid
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork