امریکا کی ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث 6 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں

image

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بھارتی شہری سنئیل کمار شرما اور جسپریت پریتی شاہد نے مبینہ طور پر جعلی کمپنیوں کے ذریعے مختلف ممالک کے بحری اداروں کی جعلی رجسٹریشن کا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔ اس نیٹ ورک کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جہازوں کو بین الاقوامی قوانین اور پابندیوں سے بچانے کے لیے جعلی قومی جھنڈوں اور بحری سرٹیفکیٹس کا استعمال کیا جاتا تھا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے سنئیل کمار شرما اور جسپریت پریتی شاہد کی ملکیت یا زیرِ اثر براہِ راست اور بالواسطہ کام کرنے والی کم از کم چھ بھارتی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ ان پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں، جبکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) کے مطابق ایران اور روس کے ساتھ غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے پر اب تک 175 سے زائد بھارتی اداروں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے تازہ کارروائی بھی بحری راستوں کے ذریعے پابندیوں سے بچنے اور غیر قانونی تجارت کے خلاف اقدامات کا حصہ قرار دی گئی ہے۔

#InternationalNews
#5thNov2026
#USSanctions 
#India 
#IranOil
 #MaritimeFraud #USDepartmentOfTreasury
 #International
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork