عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافے کا خدشہ، عالمی بینک کی وارننگ
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) عالمی بینک کی حالیہ کموڈٹی مارکیٹس آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے، جس میں توانائی کی قیمتوں میں 32 فیصد اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت 2025 میں 69 ڈالر فی بیرل تھی جو 2026 میں بڑھ کر 91 ڈالر فی بیرل ہو سکتی ہے، جبکہ 2027 میں یہ قیمت کم ہو کر 79 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں رواں سال 5.2 فیصد کمی متوقع ہے جو 2020 کی عالمی کساد بازاری کے بعد چار دہائیوں سے زائد عرصے کی سب سے بڑی کمی ہوگی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں 14 فیصد، دھاتوں کی قیمتوں میں 25 فیصد جبکہ قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تنازع کی شدت بڑھنے، تیل کی رسد متاثر ہونے اور بحیرہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل میں رکاوٹوں سے توانائی اور غذائی اجناس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے عالمی مہنگائی، غذائی عدم تحفظ میں اضافے اور مزید افراد کے انتہائی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
عالمی بینک نے قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنے موجودہ مالیاتی ذرائع کے تحت 50 سے 60 ارب ڈالر کی معاونت دستیاب کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 25 ارب ڈالر کی پیشگی طے شدہ مالی معاونت بھی شامل ہے۔
#InternationalNews
#5thNov2026
#WorldBank
#CommodityPrices
#Inflation
#OilPrices
#FoodPrices
#MiddleEast
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork