ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ تہران اپنا افزودہ یورینیم کسی صورت بیرون ملک منتقل نہیں کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران بھرپور جواب دے گا۔ ان کے مطابق ایران دور دراز علاقوں میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔
لبنان کے ٹی وی چینل المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر بھی افزودہ یورینیم ملک سے باہر نہ بھیجنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔ ایران کا یہ مؤقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس کے جوہری پروگرام پر عالمی سطح پر تشویش برقرار ہے۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق جون 2025ء میں حملوں سے قبل ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ 440.9 کلوگرام یورینیم موجود تھا۔ تاہم امریکی اور اس۔رائی لی حملوں کے بعد اس ذخیرے کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب امریکا جوہری پروگرام کو جنگ کے خاتمے کیلئے ابتدائی مذاکرات کا لازمی حصہ قرار دے رہا ہے۔