سلامتی کونسل کی یمن پر پابندیوں میں ایک سال کی توسیع، متفقہ قرارداد منظور

image

نیویارک: (ویب ڈیسک) خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق سلامتی کونسل کے تمام ارکان نے یمن سے متعلق پابندیوں میں توسیع کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کے تحت پابندیوں کی فہرست میں یمن سے تعلق رکھنے والے بعض مزید افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد اقوام متحدہ کا یہ پابندیوں کا نظام آئندہ ایک سال تک برقرار رہے گا۔

قرارداد کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کیے گئے یمنی افراد پر مخصوص مالی پابندیاں عائد رہیں گی اور ان کے سفری معاملات بھی پابندیوں کے دائرے میں آئیں گے۔ سلامتی کونسل نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے بحری حملوں اور سعودی عرب کے خلاف سرحد پار کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل کا یہ فیصلہ یمن میں جاری تنازع اور حوثی سرگرمیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ نے نامزد افراد کے خلاف مالی اور سفری پابندیوں کا تسلسل برقرار رکھنے اور فہرست میں مزید نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

#InternationalNews
#13thNov2026
#Yemen
 #UNSecurityCouncil
 #UNSanctions
 #HouthiMovement
 #RedSea
 #International
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork