بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم پر ایرانی حملے کا دعویٰ

image


تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کے ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہ ہونے کے بیان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔ ستمبر کے اوائل کے بعد کسی خلیجی ملک میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے متعلق ایران کا یہ پہلا دعویٰ ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران بحرین میں تعینات امریکی افواج کے ارلی وارننگ ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں اس اقدام کو امریکا کیلئے واضح انتباہ قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں فضائی حملوں اور تیل کی اسمگلنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ 

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ مبینہ خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ذمہ دار فریقوں کو مزید جوابی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بیان میں سرک کے علاقے میں ہونے والے امریکی حملے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ایرانی دعوے کے مطابق اس حملے میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا تھا۔