فرانس میں گارڈ آف آنر کا اہلکار سیڑھیوں سے گر پڑا، میکرون نے استقبال روک دیا

image


پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں سلوواکیا کے صدر کی آمد پر منعقدہ سرکاری استقبالیہ تقریب اس وقت غیر متوقع صورتحال کا شکار ہوگئی جب گارڈ آف آنر میں شامل ایک اہلکار سیڑھیوں پر اچانک لڑکھڑا کر گر پڑا۔ واقعے کے باعث استقبال کی روایتی کارروائی عارضی طور پر رک گئی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اس موقع پر لمحہ بھر کے لیے تذبذب میں پڑ گئے کہ پہلے مہمان صدر کا استقبال کریں یا گرے ہوئے اہلکار کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ تاہم انہوں نے فوری طور پر رسمی پروٹوکول روک کر اہلکار کو سنبھالنے اور اس کی مدد کرنے کو ترجیح دی۔

دوسری جانب سلوواکیا کے صدر نے بھی صورتحال کو سمجھتے ہوئے غیر معمولی تحمل کا مظاہرہ کیا اور استقبال کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے تک انتظار کیا۔ فرانسیسی صدر کا یہ انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے اور اسے سراہا جا رہا ہے۔