انگلینڈ نے اسپین کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
میڈرڈ: (اسپورٹس ڈیسک) مقابلے میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری کین نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پنالٹی پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف میں ایزری کونسا اور بین وائٹ نے گیند کو جال میں پہنچا کر برتری مستحکم کردی۔ اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے اسپین کا مسلسل 43 میچز میں ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ بھی ختم کردیا۔
اسپین کی جانب سے میکل اویارزابال نے پنالٹی پر پہلا گول کیا، جبکہ نیکو ولیمز نے دوسرا گول اسکور کیا، تاہم دونوں گول ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ دونوں ٹیموں نے گروپ اے 3 میں 15، 15 پوائنٹس حاصل کیے، تاہم بہتر گول فرق کی بنیاد پر انگلینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
دوسری جانب برسلز میں کھیلے گئے مقابلے میں بیلجیئم نے اٹلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-4 سے شکست دے دی۔ اٹلی نے میچ کے آغاز میں برتری حاصل کی، تاہم بیلجیئم نے پہلے ہاف میں تین گول اسکور کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ ادھر فرانس نے ترکیہ کو 1-2 سے ہرا کر گروپ اے 1 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ اٹلی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
#SportsNews
#16thNov2026
#UEFANationsLeague
#EnglandFootball
#SpainFootball
#HarryKane
#FootballNews
#TVNSports
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNSports
#TheViewsNetwork