مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی، گاڑی نذرِ آتش

image


دالبندین:‏ ( نیوز ڈیسک ) رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں نوشکی کے رہائشی 63 سالہ عبید اللہ، کوئٹہ کے 38 سالہ وحید، 14 سالہ فلک علی اور 34 سالہ محسن شامل ہیں۔ دوسری جانب 22 نومبر کو دالبندین میں این 40 شاہراہ پر دہشت گردوں نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے ایک ٹرک کو روکنے کے بعد اسے نذرِ آتش کردیا۔

رپورٹ میں ان واقعات کا الزام فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں اپنے عزائم کی ناکامی کے بعد وہ معصوم شہریوں اور ان کے معاشی ذرائع کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 


رپورٹ کے مطابق شہریوں پر حملے اور روزگار کے ذرائع کو نقصان پہنچانے کے واقعات بلوچستان کے امن، عوام کے معاشی مستقبل اور ترقی کے لیے خطرہ ہیں۔


#NationalNews
#22thNov2026
#Dalbandin
 #Balochistan
 #N40Highway
 #Terrorism
 #Pakistan
 #NationalIssues
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork