امریکہ میں نایاب قسم کے ہرنوں کی نسل خطرے میں پڑ گئی

image

امریکی ریاست ورجینیا میں 2 ہرنوں کا ٹیسٹ مثبت آ گیا، بیماری میں مبتلا ہرن اکثر پریشان نظر آتے ہیں، گزشتہ سال نومبر میں امریکی ریاست مونٹانا میں اس بیماری کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ 

نیویارک: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ایک اور ریاست میں نایاب قسم کے ہرنوں کی نسل خطرے میں پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ہرنوں میں ایک عجیب بیماری پھیل گئی ہے۔ ماہرین نے اس بیماری کو زومبی ڈیئر ڈیزیز کا نام دیا ہے۔ 

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست ورجینیا میں ہرنوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 2 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا ہرن اکثر پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے منہ سے رال بھی ٹپکتی رہتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے والے دونوں ہرنوں کو مار دیا گیا ہے۔ 

دونوں ہرنوں کو جانوروں کی ابادی کم کرنے کے اقدام کے طور پر مارا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پارکس، پودوں، جنگلات اور تاریخی مقامات کو محفوظ رکھنے کیلئے ہرنوں کی ابدی کو کم کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2023ء میں اس بیماری کا پہلا کیس امریکی ریاست مونٹانا میں سامنے آیا تھا۔