صوبوں کے امور سے متعلق وزارتیں بند کی جائیں گی، وفاق کی بڑے فیصلے کی تیاری

وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں، اداروں اور کارپویشنز سے متعلق بڑے فیصلے کی تیاری کر لی۔ وزیراعظم کے احکامات پر کابینہ ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ اور پروفارما ارسال کر دیا۔
اسلام آباد: (قومی ڈیسک) وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں، اداروں اور کارپویشنز سے متعلق بڑے فیصلے کی تیاری کر لی۔ وزیراعظم کے احکامات پر کابینہ ڈویژن نے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ اور پروفارما ارسال کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات ونگ نے 12جولائی تک وزارتوں سے جواب طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزارتوں کے حجم اور اخراجات میں کمی کیلئے بھی تجاویز طلب کر لی گئیں۔ صوبوں کے امور سے متعلق چلنے والی وزارتیں اور ادارے بند کیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرکاری شعبوں کے بیشتر امور نجی شعبے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنزشپ کے تحت چلیں گے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے سیف سینٹرز بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے سولر پینلز اور آلات بنانے والی چینی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی کیلئے مذاکرات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔