زمین کی نسبت خلاء میں کھانوں کا ذائقہ مختلف

image

آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق، الگ تھلگ رہنے کا احساس کھانے کی خوشبو اور ذائقے کو متاثرہ کر دیتا ہے، ونیلا اور بادام کی خوشبو انٹرنینشل اسپیس اسٹیشن کے مصنوعی ماحول میں زیادہ شدید ہوتی ہے۔ 

نیویارک: (ٹیکنالوجی ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین کی نسبت خلا میں کھانوں کا ذائقہ مختلف محسوس ہوتا ہے۔ یہ تحقیق آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ہے۔ تحقیق میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ونیلا، بادام اور لیموں کے عرق کے بارے میں جو لوگوں کا ذائقہ زمین پر ہے وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیش میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے عام کھانوں کی خوشبوؤں پر یہ اپنی طرز کا پہلا مطالعہ کیا گیا ہے۔ اسکول آف سائنس سے تعلق رکھنے والی شریک سرکردہ محقق ڈاکٹر جولیا لو کا کہنا تھا کہ ونیلا اور بادام کی خوشبو انٹرنینشل اسپیس اسٹیشن کے مصنوعی ماحول میں زیادہ شدید ہوتی ہے جبکہ لیموں کی خوشبو تھوڑی کم تبدیل ہوتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کو ونیلا اور بادام کی خوشبو میں ایک خاص میٹھا کیمیکل ملا جسے بینزالڈہائیڈ کہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کیمیکل ایک فرد کی کھانے سے متعلق حساسیت اور تاثرات میں تبدیلی کا عندیہ دے سکتا ہے۔ ڈاکٹر جولیا کا مزید کہنا تھا کہ خلا میں تنہائی کا احساس بھی کھانوں کے ذائقے کی تبدیلی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔