چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی

image

گزشتہ برس کے مقابلے میں صارفین کی تعداد دگنی، چیٹ بوٹ صارف کے پوچھے گئے سوالات کے بالکل انسانی طرز کے جوابات تیار کر سکتا ہے، چیٹ جی پی ٹی کا اجراء 2022ء میں کیا گیا تھا۔ 

نیویارک: (ٹیکنالوجی ڈیسک)  تفصیلات کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں صارفین کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کیلئے اکاؤنٹ کی شرط ختم کرنے کے بعد صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی رپورٹ کے مطابق چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 200 ملین سے زائد ہو گئی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کا اجراء 2022ء میں کیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ شروعات میں اس چیٹ بوٹ میں زیادہ لوگوں نے دلچسپی نہیں لی تھی، تاہم جوں جوں لوگوں کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوا اس کے صارفین کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا گیا۔ یہ چیٹ بوٹ صارف کے پوچھے گئے سوالات کے بالکل انسانی طرز کے جوابات تیار کر سکتا ہے۔