والدین کیلئے بچوں کی یوٹیوب سرگرمیوں پر نظر رکھنا ممکن

image

یوٹیوب کا فیملی سینٹرل ورلڈ وائڈ نامی فیچر، والدین اپنے یوٹیوب اکاؤنٹس کو فیملی سینٹر آپشن میں جا کر اپنے نوعمر کے اکاؤنٹ سے لنک کر سکیں گے، والدین یہ بات جان سکیں گے کہ بچوں نے کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، کن چینلز کو سبسکرائب کیا ہے اور وہ ویڈیوز پر کیا کمنٹس پوسٹ کر رہے ہیں۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے والدین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ نئے فیچر کے تحت والدین اپنے یوٹیوب استعمال کرنے والے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔ یوٹیوب کی جانب سے اس نئے فیچر کو فیملی سینٹرل ورلڈ وائڈ کا نام دیا گیا ہے۔ 

یوٹیوب نے نیا فیچر والدین اور بچوں کے درمیان بہتر ماحول پیدا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے مطابق اس فیچر سے والدین اپنے یوٹیوب اکاؤنٹس کو فیملی سینٹر آپشن میں جا کر اپنے نوعمر کے اکاؤنٹ سے لنک کر سکیں گے۔ جس کے بعد بچوں کے یوٹیوب کی سرگرمی پر نظر رکھنا ممکن ہو جائے گا۔ 

والدین یہ بات جان سکیں گے کہ بچوں نے کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، کن چینلز کو سبسکرائب کیا ہے اور وہ ویڈیوز پر کیا کمنٹس پوسٹ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بچوں کی جانب سے نئے ویڈیو اپ لوڈ یا لائیو اسٹریم ہونے کی صورت میں والدین کو ایک ای میل موصول ہوں گی جو ان کی رہنمائی کرے گی۔