فوڈ ڈائی کے استعمال سے جلد کے آر پار دیکھنا ممکن

image

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق، ڈائی طبی تشخیص کی ایک وسیع رینج میں مفید ہو سکتا ہے، یہ ٹیکنالوجی خون نکالنے کیلئے رگوں کو زیادہ نمایاں کر سکتی ہے۔ 

اسٹینفورڈ: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ماہرین نے جلد کے آر پار دیکھنے والی نئی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی ہے۔ تحقیق کے دوران محققین نے چوہوں پر فوڈ ڈائی کا استعمال کیا جس نے جلد پر روشنی جذب کرتے ہوئے اسے جلد کے آر پار دیکھنے کے قابل بنا دیا۔ تجربے کے دوران محققین کو چوہے کی کھوپڑی میں خون کی نالیوں، جلد کے نیچے اعضا کی حرکت کو دیکھنے میں مدد ملی۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ہے۔ تحقیق کے محقق گوسونگ ہانگ نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی خون نکالنے کیلئے رگوں کو زیادہ نمایاں کر سکتی ہے اور لیزر پر مبنی ٹیٹو ہٹانے کو بھی آسانی سے ہٹا سکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کینسر کی جلد تشخیص اور علاج میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ڈائی طبی تشخیص کی ایک وسیع رینج کیلئے مفید ہے۔ اس ڈائی کو ٹارٹرازین کہا جاتا ہے اور عام طور پر ایف ڈی یا سی ییلو فائیو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ محققین کا قیاس ہے کہ یہ ڈائی جسم میں اور بھی گہرائی میں جائزہ لینے میں مدد کر سکتا ہے۔