پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت کو بڑھا کر 2 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق

image

 دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی پائی جاتی ہے۔ آذربائیجان کے صدر کے درورہ پاکستان پر یہ سارے معاملات طے ہونگے۔

اسلام آباد: (اکنامکس ڈیسک) پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو 100ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر 2 ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ دونوں ممالک نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر مبنی ہیں۔

پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔ یاد رہے کہ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے یہ معاہدے اور یادداشتیں رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔

ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ یہ معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورۂ پاکستان کے دوران طے کیے جائیں گے۔