پٹرولیم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے: آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن

image

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا وزیراعظم کو خط، پیٹرولیم انڈسٹری بہت سے مسائل سے دوچار ہے، فارن ایکسچینج سسٹم میں خامیاں تسلیم کرنے کے باوجود وزارت پیٹرولیم معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 

لاہور: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ خط میں وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ خط کے ذریعے وزیراعظم سے انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ خط چیئرمین ایسوسی ایشن طارق وزیر علی کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم انڈسٹری بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ فارن ایکسچینج کے نقصانات کی مد میں آئل کمپنیاں 26 ارب روپے برداشت کر رہی ہیں۔ وزیراعظم سے فارن ایکسچینج کے 26 ارب کے نقصانات کے معاملے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ 

فارن ایکسچینج سسٹم میں خامیاں تسلیم کرنے کے باوجود وزارت پیٹرولیم معاملے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی آئل نے اپریل میں ایک اجلاس بھی طلب کیا تھا، جس میں سفارشات مرتب کر کے اوگرا کو بھجوائی گئیں۔ طارق وزیر علی نے خط میں مزید کہا کہ وزارت پیٹرولیم کے تاخیری حربوں کے باعث پیٹرولیم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے۔