ناسا کی خلائی گاڑی نے مریخ پر گندھک دریافت کر لی

image

خلائی گاڑی غلطی سے چٹان پر چڑھ گئی، گاڑی مریخ کے ایک مخصوص خطے کا جائزہ لے رہی تھی، گندھک کے کرسٹلز اتنے چھوٹے اور نازک تھے کہ انھیں روور مناسب طریقے سے سنبھال نہیں سکتا تھا۔

واشنگٹن: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ناسا کی خلائی گاڑی غلطی سے چٹان پر چڑھ گئی۔ خلائی گاڑی کے پیہوں کے نیچے آ کر ایک چھوٹا پتھر ٹوٹ گیا۔ پتھر کے اندر سے پیلے رنگ کے کرسٹل نمودار ہوئے جو پہلے کبھی بھی سیارے پر نہیں دیکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ خلائی گاڑی کیوروسٹی مارس روور نے حادثاتی طور پر مریخ پر نایاب گندھک کے کرسٹلز دریافت کر لئے ہیں۔ گاڑی مریخ کے ایک مخصوص خطے کا جائزہ لے رہی تھی اچانک وہ ایک چھوٹی چٹان کے اوپر چڑھ گئی جس سے چٹان میں ایک شگاف پڑ گیا۔ روور کے کیمروں نے جب اس شگاف پر توجہ مرکوز کی تو چٹان کے اندرونی حصوں میں چمکتے ہوئے عجیب پیلے کرسٹل دیکھنے کو ملے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق گندھک کے کرسٹلز بہت چھوٹے اور نازک ہیں۔ جنہیں روور مناسب طریقے سے سنبھال نہیں سکتا تھا۔ روبوٹ نے جب قریب پڑی ایک دوسری چٹان میں سوراخ کیا تو اس کے بعد ان کرسٹلز کی خالص گندھک کے طور پر شناخت ہوئی۔