لائیو شو کے دوران کرنٹ لگنے سے گلوکار ہلاک ہو گیا

image

پولیس تحقیقات میں مصروف، برازیلی ریاست پارا میں 35 سالہ گلوکار بطور مہمان مدعو تھے، ہلاک ہونے والے گلوکار نے شارٹ سرکٹ پنکھے کو گلے لگایا تھا۔ 

براسیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل کی ریاست پارا کے شہر سالینو پولیس میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے ہوٹل میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران 35 سالہ گلوکار کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ گلوکار آئرس ساساکی کو سلوار ہوٹل میں موسیقی کنسرٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ 

برازیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے گلوکار نے پنکھے کو گلے لگا لیا تھا جس پر انہیں کرنٹ لگا۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ہوٹل انتظامیہ نے آئرس کی فیملی سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔ پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اسے قتل کی سازش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ 

دوسری جانب جرمنی میں 18 سال نوجوان آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلاک ہونے والا نوجوان زگسپتزے 260 فٹ کی اونچائی پر موجود تھا۔ 18 سالہ نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ سیاحتی مقام پر گیا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ جرمنی میں ان دنوں طوفان کی آمد کے باعث موسمی صورتحال کافی خراب ہے۔