ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 55 افراد ہلاک

image

افریقی ملک ایتھو پیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

گوفا: (بین الاقوامی) مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جنوبی علاقے گوفا میں پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آگیا تھا جس کے بعد مقامی آبادیوں سے لوگ اور پولیس اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر پھنسے افراد کی مدد کیلئے پہنچے جس کے بعد دوسری لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی۔

حکام کے مطابق دوسری لینڈ سلائیڈنگ میں جائے حادثہ پر مدد کیلئےپہنچنے والے کئی افراد دب گئے تھے، اب تک 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں تا حال جاری ہیں۔