خطرناک سمندری لہروں کی پیشگوئی کرنے والا اے آئی ماڈل

image

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل خطرناک لہروں کی 5 منٹ پہلے تک پیش گوئی کرنے میں کامیاب رہا، روگ ویوز بہت بڑی اور اچانک نمودار ہوتی ہیں، ان لہروں سے 386 افراد ہلاک جبکہ 24 جہاز غرق ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے خطرناک سمندری لہروں کی پیشگوئی کرنے والا اے ماڈل تیار کر لیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا یہ نیا ماڈل خطرناک لہروں کی 5 منٹ پہلے تک پیش گوئی کر سکتا ہے۔ماڈل نے بوائیز پر 1 منٹ پہلے 4 میں سے 3 بدمعاش لہروں کی آمد کی پیش گوئی کی، ٹائم کو 5 منٹ تک بڑھانے پر 10 میں سے 7 لہروں کی پیش گوئی کامیابی سے ہوئی۔

واضح رہے کہ روگ ویوز (بدمعاش لہریں) بہت بڑی ہوتی ہیں اور اچانک نمودار ہوتی ہیں۔ یہ لہریں بحری جہازوں اور سمندر میں جانے والوں کو ہڑپ کر لیتی ہیں۔ سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 2011ء سے 2018ء تک عینی شاہدین کے جمع کردہ اکاؤنٹس سے پتہ چلتا ہے کہ روگ ویوز نے اب تک سینکڑوں افراد کو موت کے منہ میں دھکیل چکی ہیں۔ 

تحقیق کے مطابق ان لہروں سے 386 افراد ہلاک جبکہ 24 جہاز غرق ہو چکے ہیں۔ 172 سمندری bouys (ایک سمندری آلے) کے نیٹ ورک کے ذریعے آدھے گھنٹے کے وقفوں پر اکٹھے کیے گئے تقریباً 16 ملین ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے ایک اے آئی پروگرام کو تربیت دی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد لہروں کے نمونوں میں فرق کرنا ہے۔x