پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں، غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے: شیری رحمان

image

شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پارٹی چیئرمین اور پارٹی ممبرز بھی موجود نہیں ہیں۔ 

شیریں رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے اور پیپلز پارٹی سے غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔ پابندی کے معاملے پر دلائل بھی سننے ہوں گے، بحرانی دور میں ناپ تول کر قدم رکھنے چاہئیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ثبوت اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت اتحادیوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا اس بارے میں ہم سے مکمل اتفاق ہے، صدر آصف زرداری کا بڑا حوصلہ افزا ردعمل ہے ،ڈیڈ لاک نہں۔