وزیراعظم کی ہدایت پر لیسکو کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

image

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی۔

لاہور: (قومی ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہدایت کی گئی تھی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں10 روز کی توسیع کر دی ہے۔ لیسکو کا بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع سے صارفین پر عائد ہونیوالا جرمانہ بھی ختم ہو گیا ہے جب کہ لیسکو صارفین ویب سائٹس سے نیا بل وصول کر سکتے ہیں۔