پاکستان کو عالمی بینک کی طرف سے اگلے 5 سال میں 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا

image

پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ، خیبرپختونخوا  میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر، کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجنسی کا 10 کروڑ ڈالر، ایف بی آر میں اصلاحات کا منصوبہ شامل ہے۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک اگلے 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا۔ یہ فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے، منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔

پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ عالمی بینک 2029ء تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ دستاویزات کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیز ون کیلئے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ، سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

صوبہ سندھ میں ہاؤسنگ کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے، خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ خیبر پختوانخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر ، اعلی تعلیم کی ترقی کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔