بھارت اگر جمہوری ملک ہے تو کشمیر میں فوری رائے شماری کا اعلان کرے: اسحاق ڈار

image

یوم استحصال کشمیر پر وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ڈی چوک پر ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا 5 آگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا جغرافیائی، اور بھائی چارے کا گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کا نقشہ بدلنے کی کوشش کی اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، ہم بھارت کے ان ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم کشمیر کی آزادی کے لیے دعا گو ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے، بھارت اگر اتنا ہی جمہوری ہے تو کشمیر میں فوری رائے شماری کا اعلان کرے۔