پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

image

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 286 پوائنٹس کی کمی، گراؤٹ کے نتیجے میں انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو بیٹھا، گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

کراچی: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازارِ حصص میں مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔ 

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 286 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد 100 انڈیکس گھٹ کر 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ گراؤٹ کے نتیجے میں انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو بیٹھا۔ 

واضح رہے کہ پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 66 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، تاہم بعد میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوا۔ گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا تھا اور بدھ کے روز انڈیکس کی 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گر گئی تھی۔