خوبصورت خلائی تصاویر کا مقابلہ

image

اسٹرونومی فوٹوگرافر آف دی ایئر 2024ء کی نمائش، مقابلے میں 2023ء کے مکمل سورج گرہن کی نمائش بھی کی جائے گی، ہر سال اس نمائش کا انعقاد رائل آبزرویٹری گرین وچ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

لندن: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق خوبصورت خلائی تصاویر کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسٹرونومی فوٹوگرافر آف دی ایئر 2024ء کی نمائش رواں ہفتے لندن کے نیشنل میوزیم میں منعقد ہو گی۔ اس ہائی پروفائل مقابلے  خلا کی نمائش کیلئے تصاویر پیش کی جائیں گی۔ 

مقابلے میں 2023ء کے مکمل سورج گرہن کی نمائش بھی کرائی جائے گی۔ اس ہفتے کے شروع میں ہونے والے مقابلے میں اس تصویر کو فاتح کا تاج پہنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ مقابلہ ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ 

اس سال اس مقابلے کی یہ 16 ویں قسط ہے۔ اس نمائش کا انعقاد ہر سال رائل آبزرویٹری گرین وچ کرتا ہے۔ آرٹ اور فلکیات سے تعلق رکھنے والے ججوں کے ایک ماہر پینل نے مقابلے کیلئے جمع کرائی گئی گذارشات کا جائزہ لیا جو دنیا بھر کے فلکیات نگاروں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے۔