ایرانی خلائی سٹیشن سے سگنل ملنا شروع

image

ایران کے جوہری پروگرام سے امریکہ اور یورپ دونوں خائف، ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ خلاء میں بھیجا گیا، سیٹیلائٹ پروگرام سے ایران بیسلٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر کر رہا ہے۔

تہران: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔ ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلاٹ خلاء میں بھیجا گیا ہے۔ سیٹیلائٹ خلاء میں بھیجنے کا مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیٹیلائٹ سے سگنلز بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے رواں برس جنوری میں 3 سیٹیلائٹ خلاء میں بھیجے تھے۔ امریکہ ایران کی سیٹیلائٹ لانچنگ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔ 

امریکہ کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ سیٹیلائٹ پروگرام سے ایران بیسلٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر کر رہا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام سے امریکہ اور یورپ دونوں پہلے سے ہی خائف ہیں۔اب یورپی یونین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تہران چار ایٹم بم بنا سکتا ہے۔