ٹیم پاکستان ہمت ہار گئی
ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی، چین پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر، چین نے پنلٹی کارنر پر 2-0 سے کامیابی سمیٹ لی۔
بیجنگ: (اسپورٹس ڈیسک) ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر 2-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر فائنل کھیلنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے 2 گول اسکور کیے۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ہوگا۔ جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی۔ گروپ اسٹیج پر پاکستان 2 میچز میں فاتح اور 2 میچز برابر کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن گزشتہ کئی سالوں سے ناقص سہولیات کی وجہ سے دنیا بھر میں باعث مزاح بنی ہوئی ہے۔