آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی

image

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی، چار روزہ ٹور میں ٹرافی کو لاہور سے ملتان پہنچایا جائے گا۔

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز میچ کے دوران ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔

اس کے بعد 19 ستمبر کو ٹرافی فیصل آباد میں دو روز تک ہوگی، جہاں اس کو چیمیئنز ون ڈے کپ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔ اگلے روز ٹرافی کو فیصل آباد کے مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا۔

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو دبئی واپس چلے جائے گی، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز تین اکتوبر سے ہو رہا ہے، دبئی اور شارجہ ان میچز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف تین اکتوبر کو کھیلے گا۔