انڈین پریمیئر لیگ 2025ء پلیئرز ڈرافٹنگ

image

آئی پی ایل سیزن 2025ء، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ رواں سال نومبر کے آخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے ہونے کا امکان، ڈرافٹنگ 2 روز جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

نئی دہلی: (اسپورٹس ڈیسک) آئی پی ایل سیزن 2025ء کیلئے میگا آکشن نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں کھلاڑیوں کے ڈرافٹس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا جائے گا۔ آئندہ میگا آکشن کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

قبل ازیں سال 2021ء میں کورونا وائرس کی وجہ سے میگا آکشن کو 2021ء میں اگلے سال تک کیلئے آگے بڑھا دیا گیا تھا۔ فروری 2022 ء، دسمبر 2023ء اور 2024ء کی نیلامیوں کی طرح آئندہ آکشن بھی 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ٹیم آنرز اور مینیجمینٹ کے پاس متوازن ٹیم کے انتخابات کیلئے 2 دن کا وقت ہوگا۔

دوسری جانب پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ابھی تک فائنل نہیں ہو سکا ہے۔ پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہونا تھا۔ پی سی بی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام کی وجہ سے وینیو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔