انورا کمارا سری لنکا کے صدر منتخب

image

سری لنکن وزیرِاعظم اپنے عہدے سے مستعفی، نو منتخب صدر نے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے، صدر انورا کمارا کی تقریب حلف برداری میں اپوزیشن رہنما، عسکری قیادت اور سابق حکومتی وزراء نے شرکت کی۔

کولمبو: ( ویب ڈیسک) انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ 55 سالہ نو منتخب صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سری لنکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، سری لنکا کے نئے صدر نے 52 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ 

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق نئے سری لنکن صدر انورا کمارا کی تقریب حلف برداری میں اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاؤہ حلف برداری کی تقریب میں اہم سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں عسکری قیادت اور سابقہ حکومت کے  وزراء نے بھی شرکت کی۔ 

دوسری جانب سری لنکن وزیرِاعظم دنیش گناواردینا نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِاعظم دنیش گناواردینا نے 22 جولائی 2022ء کو سری لنکا کے وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ واضح رہے کہ اس وقت سری لنکا شدید مالی اور سیاسی بحران کی وجہ سے ڈیفالٹ ہو چکا تھا۔