پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

image

لاہور میں تحریک انصاف نے جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے مدد مانگ لی، عمران خان کی سالگرہ پر پی ٹی آئی جلسہ کرنا چاہتی ہے، مینار پاکستان میں جلسہ پرامن اور قانون کے مطابق ہوگا۔

لاہور: ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر  پی ٹی آئی پرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے، مینار پاکستان پر شام 5 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اکمل خان باری نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 5 اکتوبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے،

مینار پاکستان جلسے کی مین درخواست تاحال زیر سماعت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کے لیے تیاری کر رہی ہے، دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں عوام کو حکومت، عدلیہ اور فوج کے خلاف بھڑکانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔