اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

image

آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر جی 11 کے سروس روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد کچہری میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت سے بری ہونے کے بعد مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ واضح رہے کہ ملزمان پر اس سے قبل 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سید تفسیر حیدر اور نذیر کے نام سے ہوئی ہے۔