پبلک سروس کمیشن امتحانات: پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مختلف امتحانات کیلئے 7 شہروں میں 25 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات پیش نظر پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
لاہور: (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نےدفعہ 144پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے باعث لگائی،پنجاب کے 7 شہروں میں 28 اور 29 ستمبر کو دفعہ 144 لاگو ہوگی، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان شامل ہیں۔
پابندی کا اطلاق امتحانی مراکز کے گرد صبح 8 سےشام ساڑھے 4 بجےتک ہوگا، امیدوار اور عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہوسکے گا، امتحانی مراکز سے سو گز کے فاصلے تک نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مختلف امتحانات کیلئے7 شہروں میں 25 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔