جنوبی پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے رحیم یار خان میں گڑ میلے کا انعقاد

image

میلے میں مقامی لوگوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت، مقامی لوگوں نے شہریوں کو گڑ اور شکر کی تیاری کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ میلے میں چولستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

رحیم یار خان: تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے رحیم یار خان میں گڑ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ میلے کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو چینی کے نقصانات اور گڑ کے فوائد سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ 

گڑ اور شکر کا استعمال زمانۂ قدیم سے ہوتا چلا آرہا ہے لیکن اکثر لوگ گڑ کے فوائد سے متعلق آگاہ نہیں ہیں۔ گڑ میلے میں بڑوں اور بچوں کو گڑ کی تیاری کے مختلف مراحل سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔ مقامی لوگوں نے شہریوں کو سردیوں کی سوغات گڑ کے استعمال کا طریقہ کار بھی بتایا۔ 

گڑ میلے میں چولستانی فنکاروں نے روہی کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جس سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔ شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ثقافتی پروگرام ہونے چاہئیں تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔