میڈیا اور اس کے فوائد

image

:میڈیا

میڈیا سے مراد وہ تمام ذرائع ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ اردو میں ذرائع ابلاغ اور انگریزی میں اسے میڈیا کہتے ہیں۔

:میڈیا کی اقسام

 پرنٹ میڈیا

 الیکٹرونک میڈیا 

 پرنٹ میڈیا

تحریر کا آغاز انسان کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہوا ہے اور تحریر و تصویر کو اپنے خیالات کے اظہار اور دوسروں کو ترغیب دینے کے لئے زمانہ قدیم سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

قرآن جس میں فرمایا گیا: وَكَتَبْنَا لَهٗ فِي الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ.

"اور ہم نے اس کے لیے تختیوں پر سب کچھ لکھ دیا"

حضرت موسیؑ کو پتھر کی تختیوں پر احکام شریعت عطا کی گئی، موہن جودڑو اور ہڑپہ کے نوادرات سے تحاریر ملی ہیں ۔ بابل اور نینوا کے شہروں کی کھدائی کے دوران تحریری اجزاء ملے ہیں۔ دنیا میں خیال قلمبند کرنے کے لئے تصویر اور تحریر کا استعمال کیا گیا، پھر وقت کے ساتھ تحریروں کو چھاپا جاتا۔ یوں حروف کی چھپائی شروع ہوئی۔ یورپ، براعظم پاک و ہند میں۱۵۵۰ء کے بعد چھاپہ خانہ اور یہ ترقی کرتے کرتے اخبارات اور رسائل کی صورت اختیار کرتا چلا گیا۔

الیکٹرونک میڈیا

ابلاغ کی دوسری مؤثر ترین صورت الیکٹرونک میڈیا ہے۔ یعنی ایسا ابلاغ جو برقی تاروں کے ذریعے پیغام ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائے۔ ۱۸۵۷ء سے اس کا آغاز ہوا اور ۱۰۲۷ء میں ٹیلی ویژن کی صورت میں واضح شکل سامنے آئی اور الیکٹرونک میڈیا کا سفر ٹیلی گرام، ٹائپ رائٹر، ریڈیو، ٹیلی فون، ٹیلیویژن اور کمپیوٹر پر ختم نہیں ہوا بلکہ موبائل، انٹرنیٹ اور آئی پیڈ کی صورت میں جا ری و ساری ہے۔ یہ ابلاغ کے تیز ترین اور تیز رفتار ذرائع ابلاغ ہیں جو لمحوں کے اندر خبر کو پوری دنیا میں پھیلاتے ہیں جسکی وجہ سے پوری دنیا گلوبل ویلج میں بدل چکی ہے۔ الیکٹرانک میڈیا نے لوگوں کی عمومی معلومات میں غیر عمومی اضافہ کیا ہے، ان کی زندگیوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اس کے اندر انٹرنیٹ سب سے زیادہ اہم ایجاد ہے۔

عصر حاضر میں ذرائع ابلاغ کی اقسام

آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے دنیا میں نت نئی ایجادات روزمرہ کا معمول بن گیا ہے جس کے نتیجے میں زندگی کے تمام شعبوں میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ آج کے دور میں ذرائع ابلاغ کو ہر امیرغریب کے گھر پہنچا دیا گیا ہے۔

ٹیلی ویژن

دسویں صدی کی ایجادات میں ٹیلی ویژن سب سے موثر اور اہم ایجاد ہے جس کی وسیع اثر انگیزی سے اختلاف ممکن نہیں۔ ٹیلی ویژن نے جہاں لوگوں کی عمومی معلومات میں غیر معمولی اضافہ کیا وہاں ان لوگوں کی زندگیوں میں مغربی تہذیب و تمدن کو بھی بہت زیادہ فروغ دیا ہے۔ 

ریڈیو

ویڈیو فلم اور ٹیلی ویژن جدید ذرائع ابلاغ ہیں اور کسی نہ کسی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ مربوط بھی ہیں۔ ریڈیو پروپیگنڈہ کے لیے اہم سمجھا جاتا رہا ہے، آج بھی ریڈیو ایک مؤثر ذریعۂ ابلاغ ہے۔

 انٹرنیٹ

انٹرنیٹ ذرائع ابلاغ کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے اور ایک انتہائی تیز رفتار سروس بھی ہے۔ آج کے دور کی اہم ٹیکنالوجی کمپیوٹر کا ایک عالمگیر نیٹ ورک ہے جو مختلف انداز میں بے شمار معلومات مہیا کرتا ہے۔ میل کے ذریعے دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک متعین اشکال / تصاویر چند سیکنڈز میں پہنچ جاتی ہیں۔ دورِ جدید مواصلات میں انقلاب کا دور ہے، پیغامات کی آزادانہ اور فوری ترسیل انٹرنیٹ کے بنیادی نکات ہیں۔

 اخبارات و رسائل

ذرائع ابلاغ میں اخبار منفرد حیثیت کی حامل ہے، ان کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اخبار صرف خبریں ہی شامل نہیں کرتا بلکہ ان کی تشریح بھی کرتا ہے۔ رسائل و اخبارات چلتے پھرتے مدارس ہوتے ہیں۔ ان کے ذریعے عوام تہذیب سے واقف ہوتے ہیں، نیز تعلیم و تربیت، اصلاح و تبلیغ زیادہ تر انہی سے ہوتی ہے۔ اِن کے ذریعے فاصلے سکڑ جاتے ہیں، دُور دراز کی اقوام ایک دوسرے کے قریب آ جاتی ہیں۔ 

کتابیں

کتاب کا لفظ کتب سے نکلا ہے اور انگلش میں بُک کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ عربی میں صحیفہ کہتے ہیں۔ کتاب دنیا میں مختلف نظریات کے پرچار اور علم و ادب کے پھیلانے میں اہم مقام رکھتی ہے۔ دنیا میں جتنے قبیلے وجود میں آئے یا آئندہ آئیں گے کتاب انہیں محفوظ رکھنے اور مستقل دستاویزات کی حیثیت دینے میں ہمیشہ اہم مقام رکھے گی۔

میڈیا کے فوائد

ٹیکنالوجی نے میڈیا کے کام کرنے کے انداز میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ دراصل ٹیکنالوجی کی ایک شاخ آلات اور پروگرامنگ کی ترقی کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہے جس کا مقصد مواصلات اور معلوماتی نظام کو بہتر بنانا ہے۔

ریموٹ مواصلات

میڈیا کا سب سے واضح فائدہ یہ ہے کہ یہ مواصلات کو دُور دراز علاقوں کو سہولیات فراہم کرتا ہے۔

فاصلاتی مطالعہ

پہلے، خط و کتابت کے ذریعہ فاصلاتی کورس لیا جا سکتا تھا۔ تاہم، سست پوسٹل میل کی وجہ سے یہ عمل تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ فی الحال معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجیز دُور دراز کے مطالعے کے حق میں ہیں۔ اس طرح سے طلباء مختلف پلیٹ فارمز، جیسے سوشل میڈیا کے ذریعے سیکھتے ہوئے گھر میں ہی رہ سکتے ہیں۔

عالمگیریت

ماس میڈیا نے عالمگیریت کے عمل میں اضافہ کیا ہے۔ مواصلات نے فاصلوں کو کم کر کے نہ صرف ممالک کو ثقافتی طور پر قریب لایا ہے بلکہ دنیا کی معیشت کو بھی کسی حد تک متحد کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

سستے ذرائع

ایک بار تیار ہونے کے بعد میڈیا اپنے صارفین کے لئے ایک طور پر سستا بھی ہوا ہے۔ مثال کے طور پر ای میل اور سوشل میڈیا میں انٹرنیٹ سروس کی ادائیگی کے علاوہ کوئی اضافی لاگت نہیں ہے۔ کسی بھی صورت میں میکسیکو سے چین کو ای میل بھیجنا فون کال کرنے سے کہیں زیادہ سستا ہے۔

ایڈورٹائزنگ

میڈیا خدمات اور مصنوعات کو فروغ دینے کا بھی ایک ذریعہ ہے۔ اس لحاظ سے وہ اشتہار بازی اور مارکیٹنگ کے شعبے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔