کیا پاکستان کا وزیرِاعظم شہباز شریف ہے؟

image

دی ویووز نیٹ ورک: پاکستان کو تقریباً 77 سال ہو گئے ہیں جب ہندوستان سے آزادی حاصل کی تھی۔ قائد اعظمؒ جیسے سیاست کر گئے ہیں اُس جیسی سیاست پاکستان بننے کے بعد آج تک کسی نے نہیں کی کیونکہ یہ واحد شخصیت تھے جنہوں نے سیاست بھی کی لیکن ایک دن بھی جیل نہیں گئے۔ قائد اعظمؒ کے بعد جتنے بھی سیاستدان آئے تقریباً تمام کو سزائیں ہوئیں اور جیل بھی گئے۔ اب اصل کہانی کی طرف آتا ہوں کہ اصل کہانی کیا ہے؟ سیاست دان جیل کیوں جاتے ہیں اور وہ صحیح طریقے سے 5 سال حکومت کیوں نہیں کر پاتے؟

یہاں تو بات یہ ہے کوئی بھی پارٹی ہو اس کو چاہیے کہ 2 تہاٸی اکثریت سے جیت جائے مگر 2 تہائی اکثریت سے جیتنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جیت نہیں پاتے۔ اصل وجہ یہ ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے ایسا ڈھونگ رچایا ہوا ہے کہ ایک پارٹی کو تھوڑا سا مضبوط کرتے ہیں تو دوسری کمزور پارٹی کو ساتھ ملا دیتے ہیں اور پھر ان کی حکومت کو بنا دیتے ہیں۔ جب ان پارٹی میں سے ایک پارٹی اسٹیبلشمنٹ کو تھوڑا سا نیچے دکھانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ فوراً اس پارٹی کو دبا دیتے ہیں اور دوسری پارٹی کو علیحدہ کروانے کی کوشش کرتے ہیں اور آخر کار حکومت ختم ہو جاتی ہے۔

پاکستان بننے کے بعد آج تک وہی سلسلہ جاری و ساری ہے، پھر 77 سال سے وزیراعظم کون ہوا؟ وزیرِاعظم تو بن جاتا ہے لیکن وہ بھی نام کا ہوتا ہے پھر عوام بیچاری سوچ بچار میں ہوتی ہے کہ وزیرِاعظم مسلم لیگ پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا مگر وزیرِاعظم مسلم لیگ ن کا بنا تو دیا ہے۔ اب تمام سمجھ گئے ہوں گے وزیرِاعظم ان تینوں پارٹیوں میں سے ایک تو بن ہی گیا لیکن نام کا بنا دراصل وزیرِاعظم کون ہوا؟

پچھلے اقتدار کی بات نہیں کرتا ہوں مگر ۶2024 کے جو الیکشن ہوئے ہیں اس کی بات کروں گا الیکشن مکمل ہو گٸے اور جیسے الیکشن ہوئے ہیں آپ سب کو معلوم ہے جس دن الیکشن ہوا ہے اس دن نیوز چل رہی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کہ آزاد امیدوار 2 تہائی اکثریت سے الیکشن جیت جائیں گے لیکن جب اصل حکومت کو پتہ چلا اب تو 2 تہاٸی اکثریت سے جیت رہے ہیں انہوں نے ایسا کیا ہے کہ ایک دم دوسری کمزور پارٹیوں کو جتانا شروع کر دیا تھا اور پورے ملک میں گہما گہمی شروع ہو گئی۔

اب یہ کیا ہو رہا ہے؟ ہم کیا دیکھ رہے ہیں؟ کیا پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر حکومت بنا لی جیسے پہلے پی ڈی ایم حکومت بنی تھی۔ اگر پی ڈی ایم حکومت کو بنانا ہی تھا تو الیکشن کیوں کروائے گئے؟ پاکستان کا کتنا خرچہ کروایا گیا ہے؟ پاکستان تو پہلے معیشت میں کنگال ہے اب مزید کنگال کر دیا ہے کیونکہ پی ڈی ایم 2 بن گٸی ہے۔ 

 ان پارٹیوں میں سے کسی کی بھی حکومت بننی ہی تھی، مسلم لیگ ن کی حکومت بن گٸی مگر وزیرِاعظم نام کے تو بن گٸے لیکن ملک کو چلانے والے کوئی اور ہیں۔ خدارا ہاتھ جوڑ کے پاکستانی سیاست دانوں کو درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان کی خاطر حکومت کریں، پاکستان کی خاطر وزیرِاعظم بنیں۔ اس وقت پاکستان بہت مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اللہ پاک پاکستان کو حفظ و امان میں رکھے آمین۔