نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کے آصف محمود کی شاندار کارکرگی

image

 

نیشنل ٹی۔20 کپ کے فائنل میں آصف محمود کے یارکر پر خیبر پختونخواہ کے ہٹر عمران جونئیر کلین بولڈ، اسٹمپ کے 2 ٹکڑے ہو گئے، یہ واقعہ کے پی کی بیٹنگ کے دوران آخری اوور میں پیش آیا، آصف محمود کی اس شاندار گیند کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ 

ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹی۔20 کپ کے فائنل میں آصف محمود نے یارکر پر خیبر پختونخواہ کے بیٹسمین عمران جونئیر کو کلین بولڈ کیا تو اسٹمپ کے 2 ٹکڑے ہو گئے۔ آصف محمود نے کے پی کی بیٹنگ کے دوران آخری اوور میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ آصف محمود سندھ کی ٹیم میں کھیل رہے تھے۔ 

آصف محمود کی اس شاندار گیند کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ فائنل میں خیبرپختونخواہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سندھ کی جانب سے سہیل خان نے 4، آصف محمود اور میر حمزہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ خیبرپختونخواہ کے 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شرجیل خان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سندھ نے ہدف 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔ شرجیل خان نے 36 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے فاسٹ بولر آصف محمود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ 26 سالہ آصف محمود نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخواہ کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے نیاز خان، سرور آفریدی اور عمران خان سینیئر کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آصف نے خیبرپختونخواہ کے خلاف 3 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔