کے الیکٹرک سوئی سدرن کی اربوں روپے کی نادہندہ

image

 گزشتہ 30 سالوں میں قدرتی گیس کی دریافت اور فراہمی میں 30 فیصد کمی، کے الیکٹرک کے ذمے 173 ارب روپے کے واجبات سامنے لے ائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں جواب بھی جمع کروا دیا۔

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف کے الیکٹرک کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی معزز عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے معزز عدالت میں کے الیکٹرک کے ذمے واجبات کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ 

عدالت میں پیشی کے بعد ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کے گیس کی مد میں واجبات 153 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ آر ایل این جی کی مد میں 24 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں قدرتی گیس کی کمی کو ایل این جی کی فراہمی سے پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں قدرتی گیس کی دریافت اور فراہمی میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ نئے صارفین کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئے ذخائر کی دریافت اور ایل این جی کی متواتر فراہمی سے ہی درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے۔