تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے 6 طلائی تمغے جیت لئے

image

نیپال میں ہونیوالی عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، مجموعی طور پر پندرہ میڈلز اپنے نام کر لئے۔ 80 کلوگرام کیٹیگری میں مظہر عباس نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پوکھرا: تیسری ماؤنٹ ایورسٹ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے 6 گولڈ، 3 سلور اور 6 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لئے ہیں۔ نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین نے بھی حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق80 کلوگرام کیٹیگری میں مظہر عباس نے بھارتی حریف کو دھول چٹا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ جبکہ 58 کلو گرام کیٹیگری میں ہارون خان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ خواتین 57 کلوگرام کیٹیگری میں نور رحمان نے پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے کیروگی ایونٹ میں 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ جبکہ پومسے ایونٹ میں 3 گولڈ ایک سلور اور 4 برونز میڈل پاکستانی ٹیم کے حصے میں آئے۔ مجموعی طور پر پاکستانی ایتھلیٹس نے 6 گولڈ، 3 سلور اور 6 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔