عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

image

 عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 85 ڈالر 80 سینٹ فی بیرل ہوگیا، یہ تیل کی جنوری 2022 کے بعد سب سے کم قیمت ہے، پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان۔

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں برینٹ خام تیل کی قیمت85 ڈالر 80 سینٹ اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 77 ڈالر ستاسی سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں 15روپے کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے یہ تیل کی جنوری دو ہزار بائیس کے بعد سب سے کم قیمت ہے، غیرملکی میڈیا نے بتایا ہے عالمی معیشت سست روی کا شکار ہونے کے خدشے اورڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔