سیلاب متاثرہ کسانوں کو 13 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی: حکومت سندھ

image

اندرون سندھ سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبائی حکومت نے سبسڈی دینے کا طریقہ کار طے کر لیا، محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران پر مشتمل کمیٹی سبسڈی دینے کی پابند ہو گی۔

کراچی: حالیہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ معمول سے زیادہ بارشوں نے جہاں آبادیوں کو نقصان پہنچایا وہیں کسانوں کی کھڑی تیار فصلیں بھی پانی کی نظر ہو گئیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستانی معیشت کو تقریباً 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

حکومت سندھ نے کسانوں کو امدادی فنڈز تقسیم کرنے کے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران پر مشتمل کمیٹی کسانوں کو 13 ارب روپے کے فنڈز فی ایکڑ پانچ ہزار روپے کے حساب سے تقسیم کرے گی۔ کسان اس رقم سے بیچ وغیرہ خرید کر سکیں گے۔

حکومت سندھ کے امدادی پیکج میں وفاقی حکومت نے بھی حصہ ڈالا ہے۔ حالیہ سیلاب سے 3.6 ملین ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ اس سال چاول کی برآمد میں بھی کمی کا خدشہ ہے۔ جس سے ملکی زر مبادلہ میں بڑی کمی ہو سکتی ہے۔