ولیمسن نے شاہین شاہ کے یارکر کو سراہا

ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سےکین ولیمسن کی مختصر ویڈیو جاری، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی دنیا کے بہترین بولرز کے متعلق رائے، شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بولنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں مشہور ہیں۔
کریسٹ چرچ: کیوی کپتان کیم ولیمسن نے شاہین شاہ آفریدی کے یارکر کو خطرناک قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے نیوزی لینڈ کے کپتان کے مختصر ویڈیو ریلیز ہوئی ہے۔ جس میں میزبان نے ولیمسن سے پوچھا کہ آپ شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک، دونوں میں سے کس کھلاڑی کی یارکر گیند کو خطرناک اور بہترین سمجھتے ہیں۔
کیوی کپتان نے کچھ سیکنڈز کا وقفہ لیا اور جواب دیا کہ دونوں باولرز کی یارکر ایک جیسی ہے، جبکہ آخر میں انھوں نے شاہین شاہ کا نام لیا۔ واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز اور سوئنگ باولنگ کے باعث شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک کافی زیادہ مقبولیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا اپنڈکس کا آپریشن ہوا ہے، انہوں نے جلد صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ وقار یونس اور نسیم شاہ دونوں ہی ایک ساتھ کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں جس کی تصویر وقار یونس نے شیئر کی جس کے کیپشن میں سابق کوچ نےکچھ بڑا آنے کا بتایا۔ انہوں نے لکھا 'آپ سب لوگ انتظار کریں، کچھ بڑا آنے والا ہے'۔ وقار یونس نے نسیم شاہ کو مینشن کیا اور لکھا 'نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں'۔