شاہینوں کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا اعزاز

image

پاکستانی کھلاڑیوں نے گزشتہ 2 سالوں میں سب سے زیادہ ایوریج کیساتھ رنز بنائے، گزشتہ 2 سالوں میں 22.14 کی ایوریج سے رنز بنائے، فہرست میں آسٹریلیا کا 21.94 کیساتھ دوسرا نمبر، نیوزی لینڈ 21.53، ویسٹ انڈیز 16.38 جبکہ بھارت کا 15.63 ہے۔

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے لوئر مڈل آرڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے لوئر مڈل آرڈر یعنی آٹھویں سے دسویں وکٹ کی پارٹنرشپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ 2 سالوں میں 22.14 کی ایوریج رنز بنائے۔ فہرست میں آسٹریلیا21.94 کیساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 21.53 کیساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز 16.38 جبکہ بھارت کا 15.63 کے ساتھ بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف حارث پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کیلئے دستیاب ہیں لیکن اپنے دائیں پاؤں میں تناؤ کی وجہ سے بولنگ نہیں کر پائیں گے۔ پاکستانی پیسر حارث رؤف کو پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گرگئے تھے۔ واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

دوسری جانب شائقین پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کی ’’ڈیڈ پچ‘‘ کا مذاق اڑانے لگے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ پاک انگلیںڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز اسٹینڈ میں ایک بچے نے بورڈ تھاما ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’اس پچ پر تو میں بھی سنچری بنا سکتا ہوں۔' بچے کا پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ تجزیے کیے جارہے ہیں۔