پچ معائنے کیلئے بیٹنگ کوچ کی ملتان آمد

image

پنڈی ٹیسٹ میچ میں خراب پچ کا معاملہ، سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث پی سی بی پر کافی دباؤ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی مشاورت کے بعد محمد یوسف ملتان پہنچ گئے۔

ملتان: تفصیلات کے مطابق پنڈی ٹیسٹ میں پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی پر کافی دباؤ ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا۔ انتھک کوششوں کے باوجود پاکستانی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ہیڈ کوچ اور کپتان نے مشاورت کے بعد بالرز کو معاونت فراہم کرنے والی پچز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ پہلے میچ میں ہوم سیریز کے باوجود پاکستان نے بالرز کو سپورٹ کرنے والی پچز نہ بنا کر انگلینڈ ٹیم کو ہلکا لیا۔ جس کی وجہ سے پاکستان پہلا میچ ہار گیا، اور انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ محمد یوسف دو دن سے ڈریسنگ روم میں نظر نہیں آ رہے۔ سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سری لنکا سے سیکھنے کا مشورہ دیا۔ کچھ صارفین نے پنڈی پچ کو جی ٹی روڈ سے تشبیہ دیتے ہوئے ناکارہ قرار دے دیا۔شاہد آفریدی نے پچ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی کی پچ ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کیلئے سازگار رہی ہے، پی سی بی نے پچ کے ساتھ چھیڑ چھاڑکیوں کی؟ ہمیں اب یہ ٹیسٹ ہارنے کا خوف ہے۔