فیفا ورلڈکپ 2022ء میں استعمال ہونے والے فٹبال میچ سے پہلے چارج کیے جاتے ہیں

image

ان فٹ بالز میں بلٹ سنسر نصب، جس سے گیند کی رفتار اور سمت کی پیمائش کرنا ممکن، ایڈیڈاس کی جانب سے ڈیزائن کی گئی بالز میں ایک بیٹری لگائی گئی ہے جو کہ 6 گھٹنے چارج ہونے کے بعد 18 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے۔

دوحا: فیفا نے قطر میں جاری عالمی کپ کے دوران فٹبالز میں چارجنگ کا آپشن پیش کیا ہے کہ جو توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022ء میں استعمال ہونے والے فٹبال میچ سے پہلے چارج کیے جاتے ہیں۔ یہ فٹ بالز میں بلٹ سنسر سے آراستہ ہیں جو گیند کی رفتار اور سمت کی پیمائش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایڈیڈاس کی جانب سے ڈیزائن کی گئی بالز میں ایک بیٹری لگائی گئی ہے جو کہ 6 گھٹنے چارج ہونے کے بعد 18 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے۔ بالز کو کک لگتے ہی اس میں نصب سنسر متحرک ہوجاتے ہیں جبکہ میدان کے چاروں طرف لگے اینٹینا اسے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کو رئیل ٹائم فریم دیکھاتا ہے۔

 واضح رہے فیفا ورلڈکپ 2022ء کی آفیشل بال “الریحلہ” سیالکوٹ میں بنائی گئی، پاکستان واحد ملک ہے جو دنیا کی 70 فیصد فٹبالز سپلائی کرتا ہے۔ پاکستان کسٹم کے مطابق رواں مالی سال 2022-23ء کی پہلی سہ ماہی میں فٹبال کی برآمدات میں 59.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈیڈاس نے مارچ 2022ء کو ‘الریحلہ’ (عربی میں سفر) کے نام سے آفیشل میچ گیند کا نام رکھا تھا۔ ‘الریحلہ’ کے رنگ قطر کی ثقافت، جھنڈے اور فن تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب برازیلین فارورڈ روڈریگو کے بعد ایک اور اسٹار کھلاڑی نے رونالڈو کے پاؤں پکڑ لیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ فیفا ورلڈکپ میں گزشتہ روز جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-4 سے شکست دینے والی برازیل ٹیم کے اسٹرائیکر رچرلیسن نے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکے پاؤں پکڑ لیے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوریا کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد رچرلیسن اور رونالڈو پومبو ڈانس کے کچھ اسٹیپ سیکھا رہے ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے انٹرویو کے دوران رچرلیسن کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ پورا برازیل آپ کیلئے دعا کررہا ہے۔